آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (یف بی آر) نے ٹیکس نہ ادا کرنے کی وجہ سے بدھ کے روز مشہور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس سے ٹیکس کی رقم وصول کرنے کی کوشش کی، لیکن گلوکارہ نے پہلے ہی اپنے بینک اکاؤنٹس سے 25 ملین روپے نکال لیے تھے اور ایف بی آر کے پہنچنے سے پہلے ہی انہیں خالی کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیاق

یہ بھی پڑھیں: حکومت میرے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دے: حریم شاہ

یہ بھی پڑھیں: عروج آفتاب ‘کوچیلا’ میں گانے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر اب گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پاکستانی گلوکارہ مبینہ طور پر انکم ٹیکس کی مد میں 85 ملین روپے کی نادہندہ ہے۔ انہوں نے سال 2018، 2019 اور 2020 میں اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات

واضح رہے کہ آئمہ بیگ کو معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کا ترانہ گانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔