گوادر آف روڈ ریلی کا انعقاد، مقامی اور غیر ملکی ریسرز کی شرکت

ویب ڈیسک: گوادر آف روڈ ریلی 2023 کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ریلی میں ملک بھر سے ریسرز اور تماشائیوں کی بڑی تعداد گوادر پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ 11 غیر ملکی، 10 خواتین ریسرز اور 80 مقامی ریسرز کے علاوہ 200 ریسرز ریلی میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر بائیک ریس کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، گوادر ریلی کے منتظمین نے کہاہے کہ 2016 سے ہم نے اس ریس کا انعقاد چروع کر رکھا ہے ، اس مرتبہ پہلی بار غیر ملکی عوام بھی اس ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بائیک ریس اس بار پہلی دفعہ متعارف کروائی گئی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ایونٹ گوادر کا نام عالمی سطح پر نمایاں کرے گا۔ گوادر آف روڈ ریلی میں اس بار نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی میڈیا بھی کوریج دے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم