گوشت دودھ کی پیداوار آسٹریلین گائے

گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے آسٹریلین گائے خرید نے کا منصوبہ

خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے آسٹریلین نسل کی خصوصی گائے خریدنے کا فیصلہ کرلیا صوبائی حکومت ڈیڑھ ہزار گائے خرید کر شہریوں کو فراہم کریگی جو دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے انہیں استعمال میں لائیں گے۔

منصوبے کے تحت قبائلی اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں ایک ساتھ شروع کیا جائیگا قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت اپنے حصے سے 80 فیصد جبکہ بندوبستی اضلاع میں 50 فیصد ادائیگی کریگی اور باقی ادائیگی متعلقہ کسان کریگا۔ڈائریکٹر جنرل توسیع لائیوسٹاک خیبر پختونخوا ڈاکٹر عالمزیب کے مطابق بندوبستی اضلاع میں 10اور قبائلی اضلاع میں 5گائے ہر کسان کو دی جائیگی اس وقت مارکیٹ میں آسٹریلین نسل کی گائے تین مختلف اقسام میں میسر ہے جن کی قیمتیں ساڑھے 2 ہزار 800 ڈالر سے لیکر ساڑھے تین ہزار ڈالرز تک دستیاب ہیں جبکہ مقامی سطح پر بھی کئی فارمز پر یہ نسل موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

صوبائی حکومت نے اس مد میں ایک ارب روپے مختص کئے ہیں اور یہ گائے خریدنے کیلئے مقامی و بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں کو دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 300کسانوں کی سکروٹنی مکمل کرکے انہیں شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے جلد ہی گائے خریدنے کا عمل شروع کرتے ہوئے انکی کسانوں کو فراہمی شروع کردی جائیگی انہوں نے کہا کہ ایک گائے عمومی طور پر 25 سے 30 لیٹر دودھ دیتی ہے جبکہ مقامی گائے 4 سے 7 لیٹر تک دودھ کی پیداوار کرتی ہے آسٹریلین نسل سے خیبر پختونخوا دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خود کفیل بننے کی جانب اہم سنگ میل عبور کرسکے گا ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق