گولڈ میڈلسٹ چوہا

”گولڈ میڈلسٹ “چوہا چل بسا

کمبوڈیا میں بارودی سرنگیں سونگھنے کا کام کرنے والا گولڈ میڈلسٹ “ہیرو چوہا” ماگاوا 8 سال کی عمر میں مر گیا۔

بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والی غیر سرکاری تنظیم اے پی او پی او کے مطابق افریقی دیو ہیکل چوہے نے اپنی سروس کے دوران 100 سے زیادہ بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کی۔ 2020 میں جانوروں کی فلاحی تنظیم پی ڈی ایس اے نے اہم خدمات پر مگاوا کو گولڈ میڈل دیا تھا، 77 سالہ تاریخ میں وہ پہلا چوہا تھا جسے یہ تمغہ دیا گیا۔

مگاوا کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے اے پی او پی او نے کہا کہ ہم یہ افسوسناک خبر دے رہے ہیں کہ ’’ہیرو چوہا‘‘ ماگاوا اس ہفتے کے آخر میں چل بسا۔ انہوں نے کہا ماگاوا اچھی صحت میں تھا اور گزشتہ ہفتہ اپنے معمول کے جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزارا لیکن ہفتے کے آخر میں اس نے سست ہونا شروع کر دیا، زیادہ سونا شروع کر دیا اور اپنے آخری دنوں میں کھانے میں کم دلچسپی ظاہر کی اور بلآخر مرگیا۔ تنظیم نے کہا کہ اے پی او پی او میں ہم سب ماگاوا کے نقصان کو محسوس کر رہے ہیں اور ہم اس کے کیے گئے ناقابل یقین کام کے لیے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں:  محمود عباس کی اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت ویٹو کرنے کی مذمت

یہ بھی پڑھیں:امریکہ ،ٹیکساس میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش

چوہے کا وزن اور قد عام چوہوں کی نسبت قدرے زیادہ تھا مگر اس کے باوجود وہ زیر زمین دبائی گئی بارودی سرنگ کو محسوس نہیں ہوتا تھا افریقی جائنٹ پاؤچڈ ریٹ نسل کا چوہا مگاوا 70 سینٹی میٹر لمبا اور 1.2 کلوگرام وزنی تھا۔ وہ صرف 20 منٹ میں ٹینس کورٹ کے جتنے بڑے میدان کو کھوجنے کی صلاحیت رکھتا تھا، جس میں عام طور پر میٹل ڈیٹیکٹر سے لیس کسی شخص کو چار دن تک لگ جاتے تھے

مزید پڑھیں:  عمرہ زائرین کو مقررہ 3 ماہ کے اندر اپنے وطن لوٹنا ہوگا، اعلامیہ جاری

یہ بھی پڑھیں: ریلوے ٹریک اور سڑک پر چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی کا افتتاح

یاد رہے افریقی دیو ہیکل چوہے ذہین اور تربیت میں حاصل کرنے میں بے مثال ہیں ماگاوا نے چھوٹی عمر سے ہی تربیت شروع کی تھی۔