"گڈ ٹو سی یو” کہنے پر تنقید ہوئی، یہ میں ہر ایک کو کہتا ہوں، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ وہ ہر کسی کو کہتے ہیں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ویب ڈیسک: ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  چوہدری پرویز الہیٰ کو انتخابات لڑنے کا گرین سگنل