گھر بیٹھے بغیر اضافی اخراجات کے کلب سینڈوچ کا مزہ

گھر بیٹھے بغیر اضافی اخراجات کے کلب سینڈوچ کا مزہ.
گھربیٹھے بغیر کسی اضافی خرچے کے کلب سینڈوچز کا مزہ لینا اب ہوا آسان گھر کے کچن میں ہی تھوڑی سے محنت کے ساتھ کلب سینڈوچز تیار کرنے کا طریقہ۔
کلب سینڈوچ بنانے کیلئے درکار اجزا:
1 چکن بریسٹ (اُبلا ہوا)۔ ایک عدد
2 کیچپ۔ آدھا کھانے کا چمچ
3 نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
4 کالی مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
5 مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک چوتھائی چائے کاچمچ
6 بریڈ سلائسز۔ تین عدد
7 آملیٹ۔ ایک انڈے کا
8 چیز سلائس۔ ایک عدد
9 ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس۔ حسب ضرورت
10 مایونیز۔ ایک چوتھائی کپ
کلب سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب:
بریڈ سلائز گرل پین پر ٹوسٹ کر لیں اور ان پر مایونیز لگالیں۔ پھر ان پر اُبلے ہوا چکن بریسٹ ڈال دیں اور بریڈ کا دوسرا سلائس رکھ دیں۔ اب اس پر مایونیز لگا کر ایک عدد چیز سلائس رکھیں پھر انڈے کا آملیٹ ڈالیں۔ اس پر ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس رکھیں، پھر سلادپتے رکھیں۔ اب اس پر تیسرا سلائس رکھ کر درمیان سے اس کے سلائسز کاٹ لیں۔ اس کے بعد درمیان سے سینڈوچ کے مزید سلائسز کاٹ کر کولسلو اور فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں۔