بجلی بندش کیخلاف تاجروں کا احتجاج

گھنٹوں بجلی بندش کیخلاف تاجروں کا کل احتجاج کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور میں مسلسل کئی روز سے بجلی کی بندش کیخلاف تاجر برادری نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا احتجاج کے طریقہ کار ، وقت اور مقام کے تعین کیلئے تمام بازار کے صدور کو آج طلب کرلیا گیا ہے پشاور میں کئی روز سے جاری کئی کئی گھنٹوں کی بجلی بندش نے تاجروں کے کاروبار ٹھپ کردیئے ہیں تاجروں کے مطابق پیسکو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر تک پرمٹ اور منٹینس کے نام پر بجلی اسی طرح کاروباری اوقاف میں بند رہے گی جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی
اس حوالے سے منگل کے روز احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے احتجاج کے طریقہ کار اور مقام و وقت کے تعین کیلئے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے اجلاس میں دیگر بازاروں کے صدور کے ساتھ بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انجمن تاجران کریم پورہ، کریم پورہ 1 ، مسلم مینا بازار ، شاہین بازار ،جھنڈا بازار ، گلشن بازار،گھنٹہ گھر، کوچی بازار ، ریتی بازار اورہشتنگری چوک شادی پیر شامل ہیں تمام تاجروں مشترکہ طور پر منگل کے روز احتجاج کرینگے اور اس ضمن میں حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے ابتداء میں صرف ایک روزہ احتجاج کیاجائیگا

مزید پڑھیں:  ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی