گیس اضافے کا امکان

گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: عوام کی مشکلات کم ہونے کی بجائے تسلسل کیساتھ بڑھ رہی ہیں، بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں جس سے عوام انتہائی بے حال ہو گئے ہیں۔ بجلی کے اضافی بلوں کے بعد گیس بلوں میں 60 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کا ارادہ کر لیا، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے کا پلان وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کابینہ پٹرولیم ڈویژن سے بریفنگ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر کیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک گیر بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے باوجود بجلی کی فی یونٹ میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید دو روپے 7 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ