Gilani-barred-traveling-abroad

گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: سابق ویزراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کا معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،ملک میں ایک نہیں دو نظام ہیں،اگر ایک سابق وزیراعظم ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جاسکتے ہیں تو دوسرے کیوں نہیں؟

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث روکا گیا۔
اسٹاف کا مزید کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہے ۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کا معاملے پرپاکستان پیپلزپارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے ۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر قدغنیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج