مریم نواز کا پاسپورٹ

مریم نواز کا پاسپورٹ کی واپسی کے لیے ایک بار پھر ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ )ن( کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
مریم نواز نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 4 سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے، ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہ کر سکا، عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی، لمبےعرصے کیلئےکسی کو بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔
یاد رہے مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ حوالے کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی