ہالینڈ میں طالبعلم کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

ویب ڈیسک: مسلح طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ذرائع کے مطابق 32 سالہ طالبعلم نے ایک اپارٹمنٹ پر فائرنگ کرکے 39 سالہ خاتون اور ان کی 14 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔
بعد ازاں وہ ایک ہسپتال پہنچا اور 43 سالہ مرد لیکچرار کو بھی گولیاں مار دیں، لیکچرار نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
پولیس نے مسلح طالبعلم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وہ ایراسمس یونیورسٹی کا طالب علم تھا اور جس اپارٹمنٹ میں فائرنگ کی اسی بلڈنگ ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔
تفتیش جاری ہے لیکن ابھی قتل کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتولین کے درمیان کوئی تعلق، رشتہ یا معاملہ سامنے آسکا ہے۔ یاد رہے کہ مسلح طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی