ہتھیاروں کا حصول، اسرائیلی وزیر دفاع کا دورہ امریکہ کا امکان

ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی مچاتے مچاتے مزید اسلحہ کے حصول کیلئے اسرائیلی وزیر دفاع کا دورہ امریکہ کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اور جدید امریکی اسلحہ کی ڈیمانڈ لئے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ اگلے ہفتے دورہ امریکہ کرینگے۔
اس دوران اسرائیلی وزیر دفاع واشنگٹن ڈی سی میں حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی کیلئے زور دیا جا رہا ہے ۔ اس کیلئے عالمی دباو بڑھ رہا ہے.
اسی وجہ سے امکان ہے کہ امریکہ سے اسرائیل کو سپلائِی تعطل کا شکار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک