بابراعظم

ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے، بابراعظم

ویب ڈیسک : بابراعظم ٹوئٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ یہ انفرادی کارکردگی نہیں، بطور ٹیم ہم میچ جیتے ہیں۔ بابراعظم نے بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں ساتھی کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کو کسی بھی وقت نہیں چھوڑنا، ابھی تو ٹورنامنٹ کی شروعات ہیں، انجوائے کریں، ضرور کریں، مگر توجہ اپنے ہدف پر مرکوز رکھیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کرکٹر بھی فوٹو گرافر بھی

انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی نہیں، یہ میچ بطور ٹیم ہم جیتے ہیں، ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے اس لیے ہم نے کسی بھی خوش فہمی میں نہیں رہنا۔ بابراعظم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہمیں ہلکا نہیں ہونا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی جیت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔ ثقلین مشتاق نے بھی کہا کہ ہم نے بطور یونٹ کامیابی حاصل کی، اگر آج کی پرفارمنس میں کوئی کمی ہے تو اگلے میچ میں اس کو بھی پورا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان