027A7deRCceO0IRfh4s29DpdZxHQX2gxUFgXAC4k

ہرا مصالحہ چکن کڑاہی

ویب ڈیسک :ہرا مصالحہ چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب
اجزاء
(1) چکن ایک کلو(2 ) لہسن کچلا ہوا دو کھانے کے چمچ(3) ادرک باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ(4 )نمک حسب ذائقہ(5) دہی پھینٹا ہوا آدھی پیالی(6 )ٹماٹر تین عدد درمیانے(7 )ہری مرچیں پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ(8 )کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ(9 )سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ(10 ) ثابت دھنیا موٹا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ(١١)ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گٹھی

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

چکن کو دھو کر چھلنی میں رکھ لیں،دہی کو پھینٹ لیں اور ٹماٹر کے قتلے کرکے رکھ لیں۔کڑاہی میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں لہسن اور چکن ڈال کر چار سے پانچ منٹ درمیانی آنچ پر بھونیں۔ہری مرچیں،کالی مرچ،سفید زیرہ،کٹا ہوا ثابت دھنیا اور ٹماٹر کے قتلے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔جب چکن گلنے پر آجائے تو نمک،دہی اور کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائے اور تیل علیحدہ ہو جائے۔آخر میں ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔ڈش میں نکال کر نان یا پراٹھوں کے ساتھ اس زبردست کڑاہی کا مزہ لیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن