ہریتک روشن کی سالگرہ

ہریتک روشن نے اپنی سالگرہ پر ‘وکرم ویدھا’ کی پہلی جھلک ریلیز کردی

بھارتی اداکار ہریتک روشن نے اپنی 48ویں سالگرہ پر اپنی آنے والی فلم ‘وکرم ویدھا’ کی پہلی جھلک ریلیز کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے پیر کے روز اپنی 48ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر بھارتی اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ‘وکرم ویدھا’ کی تصویر ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: ساتھی اداکارہ نے شاہد کپور کو زوردار تھپڑ رسید کردیا

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کورونا وائرس سے صحت یاب

ہریتک روشن کی پوسٹ کی کیپشن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کا نام ویدھا ہے، جبکہ سیف علی خان پولیس افسر وکرم کے کردار میں نظر آئیں گے۔ تصویر میں ہریتک روشن کُرتا اور دھوپ والے چشمے پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے چہرے اور کپڑوں پر خون کے دھبے بھی نظر آرہے ہیں۔ بالی ووڈ کی آنے والی فلم ‘وکرم ویدھا’ میں ہریتک روشن اور سیف علی خان کے علاوہ رادھیکا آپٹے اور روہت صراف بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔