اسرائیلی فوج کی بمباری،200فلسطینیوں سمیت ہلال احمرکے4کارکن شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایمبولینس پر حملے میں فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دیر البلح کے نزدیک ایمبولینس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس میں ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہوگئے جبکہ الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف شدید بمباری کے نتیجے میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ہلال احمرکا کہنا ہے کہ چاروں افراد طب کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی پُر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپہ مار کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی جبکہ5 فلسطینی گرفتار کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 23 ہزار 350 سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی