ہلاک چینی باشندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: بشام میں دہشتگردی واقعے میں ہلاک ہونے والے 5 چینی انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نورخان ایئر بیس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس موقع پر 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں‌صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے نور خان ایئر بیس پر پھول رکھے گئے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد