ہندوؤں اور سکھوں کی افغانستان میں جائیدادوں کی واپسی کا عمل شروع

ویب ڈیسک: افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر بھارت کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔ اس حوالے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ افغانستان میں ہندوؤں اور سکھوں کی جائیدادوں کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
طالبان حکومت کے حالیہ اقدامات بھارت کے ساتھ روابط بڑھانے کے مثبت اشاروں کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر انصاف کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ تمام جائیدادیں ان کے مالکان کو واپس کی جائیں جو سابق حکومت کے دوران جنگجو ہڑپ گئے تھے۔
طالبان اہلکار کا کہنا ہے کہ ہندوؤں اور سکھوں کو جائیداد کی واپسی کا اقدام حکومت کی جانب سے افغانستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز