5de27d1ebc091

ہوسکتاہےکچھ ملک اپوزیشن کےپیچھے ہوں۔ وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی کالم نگاروں سے ملاقات، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپوزیشن سےزیادہ پراعتماد ہوں، اپوزیشن نےاستعفے دیےتوالیکشن کرادوں گا، ہوسکتاہےکچھ ملک اپوزیشن کےپیچھے ہوں،ہماری غلطی تھی کہ آئی ایم ایف میں جانےمیں تاخیرکی، این آر او اور کرپشن کےعلاوہ حکومت اپوزیشن سےبات کرنے کو تیار ہے۔

کورونا کوعام آدمی اور اپوزیشن سنجیدہ نہیں لی رہی، لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی، لیکن روکیں گے بھی نہیں۔ نیب کو آج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائے گی، معاشی طور پر اب ہم سیدھےراستے پر چل پڑے ہیں۔ کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنےدے رہی، لیکن یہ نظام چلےگا، ہمیں پتا ہے کہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہےکہ جیت میری ہی ہوگی۔ اپوزیشن ہمیں الجھانا چاہتی ہے، حکومت کی رٹ کمزورنہیں ہے، عدالت کےفیصلے کااحترام کریں گے،

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

چند ملکی اتحاد پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے، عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہوا۔ عراق اور ایران کو آپس میں لڑا کر دونوں ملکوں کو توڑنے کی کوشش کی گئی، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا کر کے دونوں ملکوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سارے عمل کے کے پیچھے ایک پورا پلان موجود ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فوری طور پر حکومت سنبھالنے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی ، دوسری بڑی غلطی اداروں کی اصلاجات کا عمل شروع نہ کرنا تھا، اس قسم کے مالی خسارے میں آئی ایم ایف کے پاس فوری جا نا چاہیے تھا، اپوزیشن کیساتھ ہر موضوع پر ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن کے ساتھ این آر او کی کوئی بات نہیں ہو گی، اپوزیشن استعفے سے ہم فورا الیکشن کروا دیں گے، تعمیراتی شعبے میں بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے، اس سے پاکستان کی معیشت کو بہت مدد مل رہی ہے، کورونا کو عوام کی مدد کے بغیر شکست نہیں دی جا سکتی۔ مکمل لاک ڈاون پاکستان جیسے ملک کے لیے تباہی ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ