1

ہوم اکنامکس کالج جامعہ پشاورکی طالبات کواحتجاج مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک(پشاور)ہوم اکنامکس کالج جامعہ پشاور کی طالبات کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا،چیف پراکٹر ہوم اکنامکس کالج نے طالبات کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے،طالبات پر وائس چانسلر کے دفتر میں ایڈمنسٹریشن کا ڈیکورم خراب کرنے کا الزام ہے اس لئےطالبات کے والدین کو آج کالج طلب کرلیا گیاجو کہ پرنسپل سے آج ملاقات کریں گے۔والدین کے نہ آنے پر طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر طالبات کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی