ہوٹلز میں صفائی

ہوٹلز میں صفائی کی ابتر صورتحال پر 10 منیجرز گرفتار

ویب ڈیسک :پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی روڈ پر معروف ہوٹلوں میں کچن میں گندگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 10 منیجرز گرفتار کرلئے، ضلعی انتظامیہ کو شکایت ملی کہ پشاور کے مختلف علاقو ں میں بڑے ہوٹلو ں میں صفائی کی ناقص صورتحال ہے اور کچن بھی صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جس پر ڈپٹی کمشنر پشاورنے اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر پر اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے یونیورسٹی ‘تہکال ‘ ارباب روڈ ‘فیز تھری چوک اور مختلف علاقوں میں ہوٹلز اور ر یسٹورنٹ چیک کئے
اس دوران انہوں نے عثمانیہ ہوٹل ‘شینواری ریسٹورنٹ ‘سلو ر ڈریگن ‘چیف برگر’جلیل کبابی ‘خیبر چرسی تکہ ‘خیبر شینواری تکہ اوردیگر ہوٹلوں کے کچن کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے کچن میں گندگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 10 منیجرز گرفتار کرلئے اس دوران انہوں نے ہوٹل انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ وہ ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کریں۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی