ہیروئن کی احرام میں جذب کرکے سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

ویب ڈیسک: ہیروئن کو احرام میں جذب کرکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، نیو اسلام آباد ائیرپوٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے براستہ استنبول جدہ جانے والے مسافر سے 5اعشاریہ 448 کلو گرام محلول آئس (ہیروئن) برآمد کر لی، مسافر محمد عمران عمرہ کے لیے جارہا تھا۔ مسافر نے احرام کے تین تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لاکر منشیات برآمد کی اور سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ہیروئن کو احرام میں جذب کر کے سمگل کیا جا رہا تھا کہ اے ایس ایف نے دھر لیا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق