f4f8b85eb1d04d6f928a3550c75629e9 18

ہیکرز نے بڑی شخصیات کے ٹویٹر ہینڈل ہائی جیک کرلیے

ویب ڈیسک: بٹ کوئن ہیکرز نے بڑی شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہائی جیک کرلیے جس میں سابق امریکی صدر براک اوباما، صدارتی امیدوار جوبائیڈن، بل گیٹس، جیف بزوس سمیت بڑی کمپنیوں سے سربراہ بھی شامل ہیں۔

متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو بھی ہیکرز نے نشانہ بنایا، کمپنی نے سائبر حملے کے بعد اکاؤنٹ لاک کر دئیے۔ ان اکاؤنٹس سے جاری کیے گئے پیغامات سے بٹ کوئن کے ذریعے رقم مانگی گئی، جتنی دیر یہ بٹ کوائن ایڈریس آن لائن رہا اس پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم منتقل کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا معذور افراد کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان

جعلی پیغامات میں کہا گیا کہ جو بھی میرے بٹ کوئن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو اسے دگنی رقم واپس ملے گی جن اکاؤنٹس کو اب تک نشانہ بنایا گیا ان تمام کے لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔ ٹویٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال