news 1588081424 7289

یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کی مالی معاونت کیلئے75ارب روپے کے امدادی پیکج کی منظوری

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کے روز اسلام آباد میں ہوا

کابینہ نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مالی معاونت کیلئے 75 ارب روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مسابقتی کمیشن کے قائم مقام چیئرپرسن کی تعیناتی، متعدد لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں، پاکستان پیٹرولیم کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں نامزدگیوں اور مالیاتی معاہدوں سے متعلق بلز 2020 کی منظوری دے دی

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے

ذارئع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن کو 9 مئی تک بڑھانے کے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق بھی کی ہے۔

کابینہ نے کورونا سے لڑنے والےطبی عملے کی معاونت کے لیے پیکج کی منظوری دی جب کہ چھوٹا کاروبار کرنے والوں کےلیے 75 ارب روپے کے پیکج کی توثیق کرتے ہوئے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے چینی انکوائری کمیشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید تین ہفتے دینے کی منظوری دے دی ہے